شوہر نے رشمیکا کو رشتوں کے معاملے میں سمجھدار خاتون قراردیدیا

شوہر نے رشمیکا کو رشتوں کے  معاملے میں سمجھدار خاتون قراردیدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )اداکار وجے دیوراکونڈا نے انکشاف کیا ہے کہ میری اہلیہ رشمیکا مندانہ روزانہ 10 سے 15 بار مجھ سے محبت کا اظہار کرتی ہیں۔

 رشمیکا کا ماننا ہے کہ رشتے میں محبت کے اظہار کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔وجے دیوراکونڈا نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رشمیکا رشتوں کے معاملے میں مجھ سے زیادہ سمجھدار ہیں۔ رشمیکا نے مجھے احساس دلایا ہے کہ زندگی کی مصروفیات میں بھی محبت کے چھوٹے اور سادہ مگر اہم اظہار کو نہ بھولنا چاہئے ،بیوی کا اظہار محبت میرے اندرموجود ان کیلئے پیار کو بڑھانے کی وجہ بھی بن رہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...