بھارت میں خود کو پرسکون محسوس نہیں کرتا:سنجے دت

بھارت میں خود کو پرسکون محسوس نہیں کرتا:سنجے دت

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ میں اب بھارت میں خود کو پہلے کی طرح پُرسکون محسوس نہیں کرتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی وی شو میں گفتگوکرتے ہوئے کیا تاہم سوشل میڈیا پر انہیں بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پرانہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا مقصد کبھی بھی کسی فرد، برادری یا ادارے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا یا دل آزاری کرنا نہیں تھاچونکہ ٹی وی شو میں یہ ایک سکرپٹڈ گفتگو تھی، اس لئے میرا مقصد شو میں کچھ مزاح شامل کرنا تھا۔ اس کے پیچھے وہی مزاح اور طنز کا انداز تھا جو ’’منا بھائی‘‘جیسی فلموں میں نظر آتا ہے ، بالخصوص ’’گاندھی گیری‘‘ کا وہ تصور جس کے ذریعے محبت، اپنائیت، یکجہتی اور خیرسگالی کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...