گیم شو دس کادم میں کام کرنا سلمان خان کی زندگی کا اہم فیصلہ

گیم شو دس کادم میں کام کرنا  سلمان خان کی زندگی کا اہم فیصلہ

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ گیم شو دس کا دم نے مجھے ایک ایسے فیصلے سے بچا لیا جس پر بعد میں پچھتاوا ہو سکتا تھا۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں بتایاکہ میں نے 2008 میں گیم شو دس کا دم کی میزبانی ابتدا میں قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا، اس وقت ہر اخبار اور ٹی وی چینل مجھے ہر طرف سے تنقید کا نشانہ بنا رہا تھا، میں نے اپنے والد سے بات کی اور ان سے مشورہ مانگا، تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں یہ شو کروں اور شو میں خود کو ویسا ہی پیش کروں جیسا میں ہوں۔پھر میں نے شو میں کام کیا اور یہ میری زندگی کا ایک اہم فیصلہ بن گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...