لندن میں کرن اوجلا کا نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت

لندن میں کرن اوجلا کا نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار کرن اوجلا نے لندن میں اپنے ہاؤس فل کنسرٹ کے دوران لیجنڈری پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔کرن اوجلا نے استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا مشہور گانا ‘میں خیر منگا’ پیش کیا۔

پرفارمنس کے دوران سٹیج پر استاد نصرت فتح علی خان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔واضح رہے کہ کرن اوجلا پنجابی موسیقی کے مقبول ترین ناموں میں شمار ہوتے ہیں، پنجاب میں پیدا ہونے والے کرن اوجلا نے اپنی زندگی کا کچھ حصہ کینیڈا میں گزارا ہے ۔ انہوں نے نو عمری میں گیت لکھنا شروع کیے اور گلوکار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے سے پہلے بطور نغمہ نگار اپنی شناخت بنائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...