ن لیگی امیدوار کی انتخابی مہم ،بچی گاڑی تلے آکر جاں بحق
راشد محمود ورک کا قافلہ گوندلانوالہ سے گزر رہا تھا ،ورثا کا کارروائی سے انکار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقہ گوندلانوالہ گا ئوں میں ن لیگی امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران گاڑی کی زد میں آکر بچی جاں بحق ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ گوندلانوالہ کے محلہ اسلام آباد کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں امیدوار برائے قومی اسمبلی راشد محمود بشیر ورک کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں آنے والے قافلے کی ایک گاڑی کی زد میں آکر جمشید نامی شہری کی کمسن بیٹی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران قافلہ محلہ اسلام آباد سے گزر رہا تھا کہ اچانک بچی گاڑی کے نیچے آ کر شدید زخمی ہوئی جسے گوندلانوالہ ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ،تاہم ورثا نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments