سائنسدانوں نے مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت کر لیا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسے سیارے کی دریافت کی ہے جو بظاہر ایک دم توڑتے ہوئے ستارے کے چھوڑے گئے مادے سے بنا ہے ۔

یونیورسٹی آف واروک کے پی ایچ ڈی طالب علم جیمی ولیمز کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق دوسری جنریشن کے سیارے ان ستاروں کے مرنے کے دوران خارج ہونے والے مادے سے بنتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا دوسری جنریشن کا سیارہ ہو سکتا ہے جو ایک وائٹ ڈوارف یعنی مردہ ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے ۔جیمی ولیمز نے بتایا کہ ایسے سیارے انتہائی نایاب ہیں اور وائٹ ڈوارف کے گرد ان کی موجودگی غیر متوقع تھی۔ یہ کچھ ایسا ہی ہے جیسے کوئی سیارہ جو کسی ایسے ستارے کی راکھ سے جنم لے جس کے گرد وہ کبھی گھومتا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...