ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش لاہور میں شروع

 ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش لاہور میں شروع

امریکہ ، جرمنی ، ترکیہ اورچین سمیت کئی ممالک کے خریدار شریک

لاہور (آن لائن)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد چدھڑ نے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہاتھ سے بنے قالینوں کی 42ویں عالمی نمائش کامقامی ہوٹل میں افتتاح کیا ۔امریکہ ، جرمنی ، ترکیہ ، چین ، روس اورسویڈن سمیت مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں عالمی خریدارتین روزہ عالمی نمائش میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچے ہیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکسٹائل اینڈ لیدر عارف اللہ ،پی سی ایم ای اے کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک ،سینئر وائس چیئرمین نادرن زون خواجہ میر مدثر ،وائس چیئرمین ندیم ساجد ،چیئرمین ایگزیبیشن محمد ریاض،چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ فیض احمد چدھڑ نے عالمی نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اوراعلیٰ معیار اورانتہائی خوبصورت ڈیزائنوں سے مزین ہاتھ سے بنے قالینوں کی مصنوعات میں گہری دلچسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کاریگروں کے ہنر کی تعریف کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...