آپکی کی جگہ جیل میں ہے ، بھارتی عدالت عظمی راجپال پر برہم

 آپکی کی جگہ جیل میں ہے ، بھارتی عدالت عظمی راجپال پر برہم

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی عدالتِ عظمی نے چیک باؤنس کے مقدمے میں بالی ووڈ اداکار راجپال یادو کی عدم تعمیل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بقایا رقم میں سے 2 کروڑ روپے جمع کروانے کی حتمی مہلت دی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بینچ نے سماعت کے دوران واضح کیا کہ ہم اداکار کی درخواست کو خارج کرنا چاہتے ہیں اور ان کی جگہ جیل میں ہے ، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ متاثرہ فریق کو ان کے پیسے واپس ملیں۔راجپال یادو نے 2010 میں اپنی فلم اتا پتا لاپتا بنانے کے لیے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا جسے وہ ادا کرنے میں ناکام رہے ۔دہلی ہائی کورٹ پہلے ہی وعدہ خلافی پر اداکار کو 3 ماہ قید کی سزا سنا چکی ہے ۔ سپریم کورٹ نے اداکار کو پاسپورٹ جمع نہ کروانے اور عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت آج تک ملتوی کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...