پاکستان کا فتح 4 کروزمیزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

 پاکستان کا فتح 4 کروزمیزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

میزائل جدید ایویونکس اورنیویگیشن نظام سے لیس،طویل فاصلے تک انتہائی درستی کیساتھ نشانہ بنا سکتا صدر، وزیراعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس کا فتح فور کے کامیاب تجربے پر اظہار اطمینان

راولپنڈی،اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب  تجربہ کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشن نظام سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے تک اپنے اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ میزائل تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسروں کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔صدر مملکت، وزیر اعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تمام سروسز چیفس نے فتح-4 توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وزیر توانائی اویس لغاری ودیگر نے فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...