اپیل منظور، سینیگال افریقہ کپ آف نیشنز کا فاتح قرار

اپیل منظور، سینیگال افریقہ کپ آف نیشنز کا فاتح قرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے سینیگال کو افریقہ کپ آف نیشنز 2025 کا فاتح قرار دے دیا۔ عدالت نے سینیگال فٹبال فیڈریشن کی اپیل منظور کرلی۔

افریقی فٹبال کنفیڈریشن کے اپیل بورڈ کا مراکش کو فاتح قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا، عدالت نے افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنل کا اصل نتیجہ بحال کردیا۔سینیگال نے افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنل میں مراکش کو 0-1 سے شکست دی تھی۔ افریقی فٹبال کنفیڈریشن کے اپیل بورڈ نے سینیگال کو فائنل میں شکست خوردہ اور مراکش کو 0-3 سے فاتح قرار دیا تھا۔سینیگال کے کھلاڑی فائنل کے دوران احتجاجاً عارضی طور پر میدان چھوڑ گئے تھے ۔ ریفری نے دونوں ٹیموں کی میدان میں واپسی کے بعد میچ دوبارہ شروع کروایا تھا۔عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا کہ میچ دوبارہ شروع کرنے یا ختم کرنے کا اختیار صرف ریفری کے پاس تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...