غزہ :اسرائیلی بمباری ، حماس سکیورٹی سربراہ سمیت 7شہید
غزہ میں گردن توڑ بخار کے کیسز میں اضافہ، وبا سے متعلق ہنگامی الرٹ جاری یروشلم میں فلسطینی طالبعلم کی گرفتاری،طلبا اور اساتذہ کا عدالت کے باہر احتجاج
غزہ(اے ایف پی)غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے ،فلسطینی حکام کے مطابق غزہ سٹی کے علاقے الرمال میں فضائی حملے کے دوران بریگیڈیئر جنرل نعیم ابو نہال شہید ہوئے ، جو داخلی سکیورٹی سروس کے ڈائریکٹر جنرل تھے ۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل کے مطابق حملے میں متعدد دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ۔ غزہ کی وزارت صحت نے تمام اضلاع میں گردن توڑ بخار کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے پر وبائی ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ وزارت صحت کے مطابق اکتوبر میں بیماری کے 272 کیسز سامنے آئے ، جو معمول کے ماہانہ 30 سے 50 کیسز کے مقابلے میں آٹھ گنا سے زیادہ ہیں۔ رواں سال اب تک اس بیماری سے 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی طالبعلم رہنما مہدی تونسی کی گرفتاری کے خلاف درجنوں طلبا اور اساتذہ نے عدالت کے باہر احتجاج کیا۔ 26 سالہ مہدی تونسی کو گزشتہ ہفتے عبرانی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے اسرائیلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔عدالت کے باہر 200 سے زائد مظاہرین نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments