ایشیا کپ رائزنگ سٹارز : نیپال کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز : نیپال کو شکست، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان شاہینز کے 169رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم صرف 72رنز بنا کر آؤٹ ،حسنین،سفیان کے 3،3 شکار نیپال کے چھ کھلاڑی صفر جبکہ دو کھلاڑی صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ،میان یادیو ڈبل فیگر میں داخل ہونیوالے واحد کھلاڑی

دوحہ(سپورٹس ڈیسک)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ پاکستان شاہینز نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے ، 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم صرف 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔نیپال کی جانب سے میان یادیو اور کوشل بھرتل نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان نے تیسرے ہی اوور میں پہلے اوپنر کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کوشل بھرتل محض ایک رن بنا کر محمد عمران کی گیند پر معاذ صداقت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔دوسری وکٹ 13 جب کہ تیسری اور چوتھی وکٹیں محض 15 کے مجموعی سکور پر گریں۔

دیو کھنل 8، ایشان پانڈے اور لوکیشن بام کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے ۔ نیپال کا آخری کھلاڑی 72 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوا ۔اس طرح نیپال کے چھ کھلاڑی صفر جب کہ دو کھلاڑی صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ میان یادیو ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے واحد کھلاڑی تھے ۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم نیپال کے بولرز نے ابتدا ہی سے پاکستانی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔ اوپنر شمائل حسین پہلے ہی اوور میں 6رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ، جبکہ معاذ صداقت بھی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ روحیل نذیر 64رنز سکور کرکے ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان اے کی پوری ٹیم 42 ویں اوورز میں آؤٹ ہوگئی ۔نیپال کی جانب سے فاسٹ بولر راشد خان نے 8 اوورز میں 39 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...