صدرمملکت نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کیا
اسلام آباد (دنیا نیوز)صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا، ایوانِ صدر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اعزاز میں پروقار تقریب ہوئی۔۔۔
جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے معزز مہمان کو نشانِ امتیاز کا اعزاز عطا کیا،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی کابینہ کے ارکان اور غیر ملکی سفرا نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments