ڈی ڈبلیو پی گروپ کے چیئرمین فاروق نسیم پیماکے چیئرمین منتخب
لاہور(بزنس ڈیسک)ڈی ڈبلیو پی گروپ کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسرفاروق نسیم، پاکستان الیکٹرانکس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پیما) کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
فاروق نسیم ایسوسی ایشن کی قیادت کریں گے جبکہ ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعمر احسن خان، سینئر وائس چیئرمین اور سپر ایشیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد فیصل افضل وائس چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ ایسوسی ایشن نے آج منعقدہ سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد اپنی نئی ایگزیکٹو کمیٹی اور عہدیداران کے انتخاب کا باضابطہ اعلان کیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔پیما کو پاکستان میں ہوم اپلائنسز اور الیکٹرانک مصنوعات کی مینوفیکچرنگ صنعت کی نمائندگی کا مینڈیٹ حاصل ہے ۔ ایسوسی ایشن کی موجودہ ترجیحات میں برآمدات کا فروغ، حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے مؤثر نمائندگی، مارکیٹ سے متعلق امور اور وینڈر ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔ فاروق نسیم اور نومنتخب قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ صنعت کو مزید وسعت دی جائے گی اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا، تاکہ اسے عالمی معیار کی مسابقت اور پیداواری صلاحیتوں سے ہمکنار کرتے ہوئے برآمدات کے قابل بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments