سائنسدانوں کا پلاسٹک کے کچرے سے بسکٹ بنانے کا تجربہ
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ریاست الینوائے کی سدرن الینوائے یونیورسٹی کے سائنسدان پلاسٹک کے کچرے کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے لئے ایک منفرد تجربے پر کام کر رہے ہیں۔
جس کے تحت پلاسٹک سے حاصل ہونے والے اجزا کو مستقبل میں خوراک کی تیاری میں استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔محققین نے پلاسٹک کے ٹکڑوں کو براہِ راست خوراک میں شامل کرنے کے بجائے بیکر کے خمیر کی ایک حیاتیاتی طور پر تبدیل شدہ شکل تیار کی ہے ، اس خمیر کا مقصد پلاسٹک کے کچرے کو چھوٹے اجزا میں توڑنا ہے تاکہ ان سے ایسے مادے حاصل کیے جا سکیں جو خوراک کی تیاری میں استعمال کے قابل ہوں۔اسی تجربے کے تحت سائنس دانوں نے پلاسٹک کے کچرے سے حاصل کیے گئے مادے کی مدد سے بسکٹ بھی تیار کیے ہیں، اس منصوبے کویو بائٹس کا نام دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments