چوری ، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، شہری لٹتے رہے
ڈیفنس میں گھر سے ساڑھے 4لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیاگیا لٹن روڈ ، نواب ٹاؤن اور کوٹ لکھپت سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، 3موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈیفنس میں عدنان سے 4لاکھ65 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں باسط سے 4لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں وسیم سے 4لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں انجم سے 4لاکھ 25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھینا گیا۔ستوکتلہ کے علاقے میں دلاور سے 20 ہزار روپے ، کاہنہ کے علاقے میں عمران سے 10 ہزار روپے ، سبزہ زار سے اکمل سے 12 ہزار روپے لوٹ لئے گئے ۔لٹن روڈ سے نوید، نواب ٹاؤن سے واصف اور کوٹ لکھپت سے سلطان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments