معمر ترین مردوں کی ایک دوسرے کو سالگرہ پر منفرد مبارکباد

 معمر ترین مردوں کی ایک دوسرے کو سالگرہ پر منفرد مبارکباد

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے معمر ترین مرد نے اپنی 113 ویں سالگرہ کے موقع پر اس شخص کو مبارکباد دی جو اس سے بھی زیادہ معمر ہے ۔

جی ہاں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کین ویکس دنیا کے دوسرے معمر ترین مرد ہیں جن کی پیدائش نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے Grafton میں 5 اکتوبر 1913 کو ہوئی تھی۔ان سے ایک سال قبل یعنی 5 اکتوبر 1912 کو برازیل کے علاقے Maranguape میں جوآؤ مارینو نیٹو کی پیدائش ہوئی جو اب 114 سال کی عمر کے ساتھ دنیا کے معمر ترین مرد ہیں۔دنیا کے دونوں معمر ترین مردوں کی تاریخ پیدائش ایک ہے ۔کین ویکس اس وقت ایک ہوم اولڈ مرکز میں مقیم ہیں ۔114 سالہ جوآؤ مارینو 113 سالہ کین ویکس سے 14 ہزار کلومیٹر دوری پر رہائش پذیر ہیں اور دونوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کسی پیشگی منصوبے کے بغیر ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...