ویمن ٹرائی نیشن سیریز ، بنگلہ دیش انڈر 19 نے پاکستان کو ہرا دیا

ویمن ٹرائی نیشن سیریز ، بنگلہ دیش انڈر 19 نے پاکستان کو ہرا دیا

بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں پر 139 رنز بنائے ، پاکستان ویمنز ٹیم 126 رنز ہی بنا سکی

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک)ویمن ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز ، بنگلہ دیش انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش کی بالر فرزانہ کوپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ویمن ٹرائی نیشن سیریز کے اہم میچ میں بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 نے پاکستان ویمن انڈر 19 کو 13 رنز سے ہرا دیا۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سعدیہ اختر 33 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہیں، سعدیہ اسلام 24، فرزانہ یاسمین میدھا 28 اور ماہم 17 رنز بنا سکیں۔ ٹیم کو 14 اضافی رنز کا فائدہ بھی ملا۔ پاکستان کی جانب سے روزینہ اکرم نے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، ماہم نزاکت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کے 140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن انڈر 19 کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 126 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے کومل خان نے 29 گیندوں پر 36 رنز، روایل فرحان نے 29 گیندوں پر 32 رنز اور ذوالفشان ایاز نے 30 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن دیگر بیٹرز بڑا سکور نہ کر سکیں۔بنگلہ دیش کی فرزانہ نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...