بھارتی کرکٹرز کا معافی سے انکار، پاکستان لیجنڈز ٹورنامنٹ سے دستبردار

بھارتی کرکٹرز کا معافی سے انکار، پاکستان لیجنڈز ٹورنامنٹ سے دستبردار

پی سی بی نے این او سی پر رضامندی ظاہر کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ گزشتہ سیزن پاکستان کیخلاف میچ نہ کھیلنے پر بھارتی ٹیم تحریری معافی مانگے ٹورنامنٹ منتظمین نے بھارتی ٹیم سے تحریری معافی کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا، جس کے بعد پاکستان چیمپئنز نے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان چیمپئنز نے بھارتی ٹیم سے گزشتہ سیزن میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار پر تحریری معافی کا مطالبہ مسترد کیے جانے کے بعد ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے جاری ایڈیشن سے دستبرداری اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے این او سی دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم اس کے ساتھ پی سی بی نے واضح طور پر مطالبہ کیا تھا کہ گزشتہ سیزن میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر بھارتی ٹیم تحریری معافی مانگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا مؤقف تھا کہ گزشتہ سال بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

بورڈ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے منتظمین سے یہ یقین دہانی بھی مانگی کہ اگر بھارتی کھلاڑی پاکستان کے خلاف کھیلنے یا ٹورنامنٹ میں شرکت سے گریز کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔تاہم ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بھارتی ٹیم سے تحریری معافی کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا، جس کے بعد پاکستان چیمپئنز نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی جانب سے پاکستان کی دستبرداری کی وجہ ‘‘غیر متوقع حالات’’ قرار دی گئی ہے۔

یہ معاملہ 2025 کے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران پیدا ہوا تھا۔ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی ٹیم میں یوراج سنگھ، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ، پیوش چاؤلہ، یوسف پٹھان اور رابن اتھپا جیسے سابق بھارتی انٹرنیشنل کرکٹرز شامل تھے ، جنہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے گریز کیا تھا۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسی معاملے پر اپنا مؤقف برقرار رکھتے ہوئے بھارتی ٹیم سے تحریری معافی کی شرط رکھی، تاہم مطالبہ مسترد ہونے کے بعد پاکستان چیمپئنز نے ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...