برطانیہ:تقریباً ہزار برس قدیم ہسپتال کی باقیات دریافت
لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے شہر لنکن میں ایک مشہور تفریحی مقام کے نیچے تقریباً ایک ہزار سال قدیم قرونِ وسطیٰ کے جذام کے ہسپتال کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔
ماہرین آثارِ قدیمہ کی ٹائم ٹیم نے کھدائی کے دوران ہاسپٹل آف دی ہولی انوسینٹس کی دیواروں کی باقیات دریافت کیں۔ یہ کھدائی تین سالہ ہِڈن ہسٹریز ان ارتھڈ منصوبے کے آغاز کا حصہ ہے ۔محققین کے مطابق یہ ہسپتال ممکنہ طور پر 11 ویں صدی کے اواخر یا 12 ویں صدی کے اوائل میں قائم کیا گیا تھا اور تقریباً پانچ صدیوں تک استعمال میں رہا۔تاریخی شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہسپتال میں ایک وقت میں تقریباً 10 سے 20 مریضوں کی رہائش اور دیکھ بھال کا انتظام تھا۔ اس دور میں جذام ایک عام اور خوفناک بیماری تصور کی جاتی تھی۔ دریافت ہونے والی باقیات انگلینڈ کے قدیم ترین جذام کے ہسپتالوں میں سے ایک کی موجودگی پر روشنی ڈالتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments