ڈنمارک میں کچرے سے چاکلیٹ تیار کرنے کا حیران کن تجربہ
کوپن ہیگن (نیٹ نیوز)ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کی ایک فوڈ انوویشن لیب نے خوراک کے ضائع شدہ اجزاء سے چاکلیٹ جیسی میٹھی غذا تیار کر کے خوراک کی دنیا میں نئی مثال قائم کر دی۔
شیف راسمُس مُنک کی قیادت میں قائم سپورا لیب میں شیف اور سائنسدان مل کر ایسے غذائی اجزاء تیار کر رہے ہیں جنہیں عام طور پر ضائع کر دیا جاتا ہے ۔ان تجربات میں کوکو کے بغیر تیار کی جانے والی چاکلیٹ کا متبادل بھی شامل ہے جو کہ لیب کی تیار کردہ سنیپ نامی پروڈکٹ کی تیاری کے بعد بچ جانے والے اجزاء اور دالوں سے بنائی جاتی ہے ۔یہ ڈارک، ملک اور گولڈ 3 اقسام میں دستیاب ہے اور اس میں گری دار میوے اور کیریمل جیسا ذائقہ پایا جاتا ہے ۔فوڈ کری ایٹرز اینڈرز ہُوسا اور کیٹلِن نے سپورا کا دورہ کیا اور اسے اصل چاکلیٹ سے مشابہ قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments