رنبیر کپور کی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی

 رنبیر کپور کی فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی

ممبئی (این این آئی)ممبئی میں اداکار رنبیر کپور کی فلم رامائن کے سیٹ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کے صدر بی این تیواڑی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی اور سٹوڈیو کے باہر موجود ایک خیمے میں لگی، جس پر فوری قابو پا لیا گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ آگ پھیلنے یا سیٹ اور وہاں موجود افراد کے لیے اسے خطرہ بننے سے پہلے ہی بجھا دیا گیا، واقعے میں مالی نقصان بھی معمولی ہوا جبکہ کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...