میرا کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی ،ڈی پورٹ کردیاگیا
نیاگرافال (شوبز ڈیسک) اداکارہ میرا کو کینیڈین حکام نے ملک میں داخلے سے روکتے ہوئے نیاگرا فال بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا ایک شو میں شرکت کیلئے امریکا سے کینیڈا جارہی تھیں، اداکارہ کو گھنٹوں نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر روکے رکھا گیا اور پھر ان کے ڈی پورٹیشن کے آرڈر پر نکال دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ارتضیٰ ارباب عرف میرا کو انٹرویو کے دوران معلوم ہوا کہ ان کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے چند ماہ قبل اپنی فلم ’’سائیکو‘‘کی پروموشن کے لئے کیلیگری میں سٹیج پر پرفارم کیا تھا۔ دورے کے دوران سٹیج پر پرفارم کرنے کا اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی کینیڈا میں انٹری بین کردی گئی تھی تاہم میرا اس معاملے پر کینیڈین فیڈرل کورٹ میں اپیل داخل کرسکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments