سلمان خان کا یوٹیوب چینل لانچ پہلے ہی دن ہزاروں سبسکرائبرز

سلمان خان کا یوٹیوب چینل لانچ  پہلے ہی دن ہزاروں سبسکرائبرز

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار سلمان خان نے باضابطہ طور پر اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیاجسے پہلے ہی دن ہزاروں لوگو ں نے سبسکرائب کرلیا۔

60 سالہ سلمان خان نے 38 سالہ فلمی کیریئر کے بعد ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھا ہے ، انہوں نے 9 اکتوبر کو ڈیجیٹل سفر کا آغاز ویڈیوز اپ لوڈ کرکے کیا۔انہوں نے ویڈیوز میں مزاحیہ انداز میں اداکاری، باڈی لینگوئج اور اپنے مخصوص فلمی انداز کے گر مداحوں کو سکھائے ۔انہوں نے یوٹیوب چینل کا سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغا م میں لکھا کہ شروع سے شروع کرتے ہیں، اے سے زیڈ تک سب کچھ یہیں ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...