نانا پاٹیکر کی موت سے دل گرفتہ شیکھر سمن نے شو منسوخ کر دیا

نانا پاٹیکر کی موت سے دل گرفتہ  شیکھر سمن نے شو منسوخ کر دیا

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکار اور ٹی وی میزبان شیکھر سمن نے نانا پاٹیکر کی موت کے بعد مقبول شو شیکھر ٹو نائٹ کی اختتامی قسط منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نانا پاٹیکر اس شو کے آخری مہمان بننے والے تھے تاہم ان کی موت کے بعد شیکھر سمن نے ناصرف یہ قسط نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ ان کی جگہ کسی دوسرے مہمان کو مدعو کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ شیکھر سمن نے بتایا کہ نانا پاٹیکر باقاعدگی سے میرا شو دیکھتے تھے اور انہوں نے خود اس میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی، حالانکہ وہ عام طور پر شوزمیں شرکت کی دعوت قبول نہیں کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...