ٹرمپ،پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ،یوکرین ایران جنگ پرتبادلہ خیال
پیوٹن نے ٹرمپ کو ایران کے مشرق وسطیٰ امن معاہدے پر موقف سے آگاہ کیا یوکرین پر روسی حملے ،21ہلاک،زیلنسکی کی امریکاروس ڈیزل معاہدے پرتنقید
ماسکو،کیف،واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق اپنی تجاویز روسی صدر پیوٹن کو پیش کردیں۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعہ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔روسی صدارتی محل کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ پیوٹن نے امریکی تجاویز کوتوجہ سے سناہے ۔دمتری پیسکوف کے مطابق پیوٹن نے ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے ممکنہ معاہدے پر تہران کا موقف امریکی صدر ٹرمپ تک پہنچا دیا،پیوٹن نے ٹرمپ کو ایران کا مشرق وسطیٰ امن معاہدے پر موقف سے آگاہ کیا۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکا اور روس کے درمیان ڈیزل فراہمی کے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو نے یوکرین پر حملے کرکے پابندیوں میں نرمی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ تازہ روسی حملوں میں 4 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی پر زور دیا ہے کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں اور ملک میں نئی قیادت لائی جائے ، جو روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو۔برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے زیلنسکی سے گفتگو میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے روس پر دباؤ برقرار رکھنے اور پابندیاں مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ یہ رابطہ ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان روسی ڈیزل سے متعلق معاہدے پر اختلافات کے بعد ہوا۔ادھر یوکرین جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکی، یوکرینی اور یورپی حکام نے میامی میں مذاکرات کیے ۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے مطابق ملاقات میں جنگ بندی، توانائی کے تحفظ، اناج کی برآمدات اور یوکرین کیلئے سکیورٹی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات میں جنگ کے بعد یوکرین کی تعمیر نو، معاشی ترقی اور یورپی یونین میں شمولیت کے امکانات بھی زیر بحث آئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments