قالینوں کے تیزی سے رجحانات تبدیل ہو رہے ، اعجاز الرحمان
خریداروں کی بدلتی ترجیحات کو مدنظر رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،گفتگو
لاہور (آن لائن)چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہاتھ سے بنے قالینوں کے رجحانات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اس لئے پاکستانی صنعت کو ان تبدیلیوں کے مطابق اپنی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی، جدید ڈیزائن، رنگوں کے نئے امتزاج، ماحول دوست خام مال اور خریداروں کی بدلتی ترجیحات کو مدنظر رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،عالمی سطح پر مصنوعات کی تشہیر کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، آن لائن نمائشوں اور بین الاقوامی تجارتی پلیٹ فارمز سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نئی عالمی منڈیوں تک رسائی اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمان نے کہا کہ عالمی خریداروں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے بین الاقوامی سرٹیفکیشن، کوالٹی کنٹرول اور ٹریس ایبلٹی کے نظام کو فروغ دینا ناگزیر ہے تاکہ خریدار کو مصنوعات کے خام مال، تیاری کے مراحل اور پیداواری ذرائع سے متعلق مستند معلومات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments