ٹائم ، اسٹیٹسٹا کی بیسٹ ایئرلائنز فہرست، ایمریٹس بہترین قرار
معیار اور خدمات کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھی، سر ٹم کلارک
کرچی(بزنس ڈیسک)ایمریٹس کو ٹائم (TIME) اور اسٹیٹسٹا(Statista)کی جانب سے جاری کردہ پہلی ورلڈز بیسٹ ایئرلائنز 2027 فہرست میں دنیا کی بہترین ایئرلائن قرار دیا گیا ہے ۔ اس فہرست میں دنیا بھر کی ان ایئرلائنز کو تسلیم کیا گیا جنہوں نے کسٹمر سروس اور آپریشنل کارکردگی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایمریٹس نے بیسٹ ویلیو اور بزنس ٹریول کیٹیگریز میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کئی کیٹیگریز میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا۔ ایمریٹس ایئرلائن کے صدر سر ٹم کلارک نے کہا کہ رواں سال درپیش چیلنجز کے باوجود ہم نے اپنی تقریباً ہر سروس اور سہولت میں مصنوعات اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھی ہے ۔ ٹائم کے مطابق ایمریٹس کی درجہ بندی اس کی پُرتعیش فضائی سفری سہولیات، پریمیئم اکانومی سروس کے مسلسل پھیلاؤ اور ایک سیاحتی مقام کے طور پر دبئی کی دیرپا مقبولیت کی عکاس ہے ۔ اسٹیٹسٹا آر کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر نیلس ٹرفیئر نے کہا کہ اس سال ایمریٹس کے نتائج اپنی مستقل مزاجی کے اعتبار سے نمایاں ہیں۔ دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی مجموعی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بیسٹ ویلیو اور‘بزنس ٹریول کیٹیگریز میں بھی سرفہرست رہنا مسافروں کے تجربے اور آپریشنل اعتبار سے قابلِ اعتماد کارکردگی، دونوں شعبوں میں اس کی مضبوط کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے ۔ ہماری درجہ بندی کے یہ دو بنیادی ستون ہیں۔ یہ کامیابی دنیا بھر کے مسافروں کی براہِ راست رائے اور پروازوں کی کارکردگی سے متعلق آزادانہ اعداد و شمار کی بنیاد پر حاصل کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments