ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس کی علیحدگی کا فیصلہ مسترد

ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس کی علیحدگی کا فیصلہ مسترد

تقسیم سے ٹیکس کی تعمیل مزید پیچیدہ اور مہنگی ہو جائے گی،چیئرمین سلیم مکاتی

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو انکم ٹیکس ایڈمنسٹریشن سے الگ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بزنس کمیونٹی کے لیے نئی مشکلات کا پیش خیمہ قرار دیا  ۔پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین سلیم مکاتی نے خبردار کیا کہ اس تقسیم سے ٹیکس کی تعمیل مزید پیچیدہ اور مہنگی ہو جائے گی۔ان لینڈ ریونیو کی مبینہ تنظیم نو کا مقصد وصولیوں اور کارکردگی میں بہتری لانا ہو سکتا ہے لیکن اس عمل کو کسی صورت کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس کی تعمیل مشکل نہیں بنانا چاہیے ۔ دونوں نظاموں کو الگ کرنے سے تاجروں کو ایک سے زائد ٹیکس دفاتر کے چکر لگانا پڑیں گے جس کے نتیجے میں اضافی دستاویزات، بار بار حاضریاں، طریقہ کار میں تاخیر اور ٹیکس معاملات کے حل میں تاخیر جنم لے گی۔سلیم مکاتی نے کہا کہ کاروباری طبقہ پہلے ہی بھاری ٹیکسوں اور پیچیدہ قوانین کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...