نصرت بھروچا کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ،جلد فیلڈمیں واپسی کیلئے پرامید

نصرت بھروچا کی ریڑھ کی ہڈی کی  سرجری ،جلد فیلڈمیں واپسی کیلئے پرامید

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور سرجری کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنی خیریت سے متعلق پیغام شیئر کیا ہے ۔

اداکارہ نے غروبِ آفتاب کی تصویر کے ساتھ امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ بھرپور انداز میں کام شروع کریں گی۔نصرت بھروچا نے جو تصویر شیئر کی، اس میں کھڑکی کے قریب ایک خالی وہیل چیئر اور پس منظر میں دور ڈوبتا ہوا سورج دکھائی دے رہا تھا۔ تصویر کے ساتھ ان کا پیغام مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیااور انہوں نے اداکارہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...