جیکی چن کی باسکٹ بال کورٹ میں شاندار شاٹ ،مداح حیران رہ گئے
مکاؤ (شوبز ڈیسک)ہانگ کانگ کے ایکشن سٹار جیکی چن نے 72 سال کی عمر میں باسکٹ بال کورٹ پر ایسا شاٹ لگایا کہ تقریب میں موجود مداح اور منتظمین بھی حیران رہ گئے ۔
مکاؤ میں ہونیوالے این بی اے ہاس 2026 کے دوران اداکار نے باسکٹ بال کھیلنے کی صلاحیت دکھائی اور کامیاب کوشش پر دونوں بازو اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران باسکٹ بال شوٹنگ کوچ کرس میتھیوز نے جیکی چن کو گیند پھینکنے اور شاٹ لگانے کے حوالے سے چند مشورے دئیے ، اس کے بعد اداکار کورٹ میں اترے اور ان کے شاٹ پر گیند طویل فاصلے سے سیدھی باسکٹ میں جاگری۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments