مائیکل جیکسن کی مشہور ‘تھرلر’ جیکٹ دوبارہ نیلامی کیلئے پیش
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی مشہور سرخ اور سیاہ ‘تھرلر’ جیکٹ ایک مرتبہ پھر نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہے ۔
اس بار یہ نیلامی دسمبر میں ابوظہبی میں ہوگی، جہاں گلوکار کے ملبوسات اور دیگر یادگار اشیا کے 100 سے زائد نمونے خریداروں کے سامنے رکھے جائیں گے ۔ ان میں جیکٹ کے علاوہ ان کا مشہور چمک دار دستانہ اور 1983 میں استعمال ہونے والے جوتوں کے دو جوڑے بھی شامل ہیں۔جولینز آکشنز کے زیرِاہتمام آکشن 7 سے 9 دسمبر تک روزوُڈ ابوظہبی میں منعقد ہوگی۔ جیکٹ کی آستین پر مائیکل جیکسن کے دستخط موجود ہیں اس سے پہلے جیکٹ کو ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے اجناس کے تاجر ملٹن ویرٹ نے 18 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments