میرے گھر میں کوئی جن نہیں آمنہ ملک کی وضاحت
کراچی (این این آئی)اداکارہ آمنہ ملک نے اپنے گھر میں جِن کی موجودگی سے متعلق بیان پر وضاحت کردی۔حال ہی میں آمنہ ملک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے گھر میں جن قابو میں کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اداکارہ نے کہا میرے گھر میں کوئی جن نہیں ہے ، اگر جن ہوتے تو میں آج کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہوتی۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مجھے سوشل میڈیا پر لکھ رہے ہیں کہ میں شرک کرتی ہوں، میرے پاس جن ہیں اور میں جادو گرنی ہوں، میرے پاس کوئی جن نہیں ہے برائے مہربانی اتنی جلدی تنقید نہیں کیا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments