وویک کا مشکل دور میں انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کا انکشاف

وویک کا مشکل دور میں انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ایک مشکل دور میں مجھے شدید مخالفت اور انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

، جس کے باعث کئی افراد نے میرے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وویک اوبرائے نے بتایا کہ غلط سمجھے جانے والے معاملات کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد مجھے شدید تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک طاقت ور گروہ نے میرے خلاف محاذ سنبھال لیا اور مجھے فلمی دنیا میں تنہا کر دیا گیا ، بعض لوگ اخلاقی بنیادوں پر میرا ساتھ دینے کے لیے تیار تھے ، لیکن کچھ ہفتوں بعد انہوں نے بھی رابطہ کر کے بتایا کہ انڈر ورلڈ کی جانب سے فون کالز موصول ہوئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...