ظاہری کامیابیاں پرسکون زندگی کی ضمانت نہیں ہوتیں:توثیق حیدر
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار اور میزبان توثیق حیدر نے کہا ہے کہ معاشرے میں جن چیزوں کو زندگی کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے ۔
ان سب کا حصول بھی لازمی طو ر پرسکون زندگی کی ضمانت نہیں ہوتا۔ٹی پروگرام میں گفتگوکے دورا ن توثیق حیدر نے نشاندہی کی کہ کسی شخص کے پاس محبت کرنے والا خاندان، بچے ، اچھی صحت، مالی استحکام اور آرام دہ گھر موجود ہو سکتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ حقیقی خوشی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر سکتا ہے ۔ ذہنی سکون کا تعلق مادی حالات کے مقابلے میں انسان کی اندرونی کیفیت سے زیادہ ہوتا ہے ،حقیقی اطمینان نعمتوں کی قدر کرنے کی صلاحیت سے پیدا ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments