فاران طاہر کی 18سال بعد ہالی ووڈ میں واپسی ،ولن بنیں گے

فاران طاہر کی 18سال بعد ہالی ووڈ میں واپسی ،ولن بنیں گے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر ایک بار پھر مارول سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔۔

 ۔فاران طاہر مارول سٹوڈیوز کی مشہور سیریز ’’ویژن کویئسٹ‘‘کی چھٹی قسط میں ایک بار پھر ولن کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے ۔اس سے پہلے اداکار نے مارول سٹوڈیوز کی 2008 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’’آئرن مین‘‘میں رضا نامی خطرناک ولن کا کردار ادا کیا تھا جس نے ٹونی سٹارک کو اغوا کیا تھا اور اب 18 سال بعد فاران طاہر اسی کردار کے ساتھ واپس آئے ہیں۔سالوں بعد واپسی پر فاران طاہر کا انداز اور حلیہ پہلے سے بہت زیادہ مختلف ہے ۔مارول سٹوڈیوز میں اداکار کی طویل عرصے بعد واپسی پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے بھی ایک قابلِ فخر خبر ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنکاروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...