چہرے پر دانے ،سائی پلوی عرصہ ذہنی دباؤ کا شکار رہیں

چہرے پر دانے ،سائی پلوی عرصہ ذہنی دباؤ کا شکار رہیں

ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی اداکارہ سائی پلوی نے ماضی میں جِلد پر کیل مہاسوں اور سرخی کی بیماری سے متعلق اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے ۔۔

 کہا ہے کہ لوگوں کی جانب سے مجھے میری اصل شکل میں قبول کئے جانے سے میری خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے ۔ ساؤتھ انڈین اداکارہ سائی پلوی اپنی قدرتی جِلد اور چہرے کے کیل مہاسوں کو چھپائے بغیر فلموں میں کام کرنے کیلئے مشہور ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ ماضی میں اپنے چہرے کے دانوں کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ اور احساسِ کمتری کا شکار رہی ہوں، میں خود کو اتنا غیر محفوظ محسوس کرتی تھی کہ گھر سے باہر نکلنے سے بھی کتراتی تھی کیونکہ لوگ میرے چہرے کی بجائے میرے دانوں کو دیکھتے تھے ۔جب مداحوں نے چہرے کے کیل مہاسوں کے باوجود مجھے بے پناہ پیار دیا تو میرانظریہ بدل گیا اور خوداعتمادی بڑھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...