ہنی سنگھ کے بھانجے سمیت 2 نوجوان ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے
جالندھر (شوبز ڈیسک )بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے بھانجے سمیت 2 نوجوان ہلاک ہوگئے ۔
حادثہ پولیس لائنز کے قریب ایک فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں سالگرہ کی تقریب سے واپس آنے والی گاڑی سڑک پر کھڑے میونسپل کارپوریشن کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ودت اولاک اور آروو تلوار کے نام سے ہوئی ہے ۔ودت اولاک گلوکار ہنی سنگھ کے بھانجے اور میوزک کمپنی کے مالک دنیش کے بیٹے تھے جبکہ آروو تلوار معروف مٹھائی کی دکان کے مالک کے بیٹے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments