وقت کیساتھ میرا ایمان کو سمجھنے کاانداز بدلا:فاطمہ آفندی

وقت کیساتھ میرا ایمان کو سمجھنے کاانداز بدلا:فاطمہ آفندی

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنی خاندانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ماں بننے کے بعد ڈپریشن (پوسٹ پارٹم ڈپریشن ) سے گزرنے اور اس مشکل دور سے نکلنے میں ایمان اور اہلِ خانہ کے کردار سے متعلق جذباتی پیغام جاری کیا ہے ۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں گزشتہ 6 ماہ سے شدید پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے باعث خود کو تنہا رکھے ہوئے تھی ، تاہم میرے ایمان نے مجھے اس مشکل مرحلے سے نکلنے میں مدد دی۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ اس پورے سفر کے دوران انہوں نے میرا ساتھ دیا اور ہر مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی۔ اداکارہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ میرے ایمان اور اللہ تعالی کی صفات کو سمجھنے کے انداز میں تبدیلی آئی ہے ۔ اللہ تعالی انسان کی خامیوں کے باوجود اسے قبول فرماتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...