لیجنڈز کبھی نہیں مرتے ،فہد مصطفی کا قوی خان کو خراجِ عقیدت
کراچی (آئی این پی)اداکار فہد مصطفی نے لیجنڈری اداکار قوی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی فلم قائدِ اعظم زندہ باد کا ایک منظر شیئر کر دیا۔
انسٹاگرام سٹوری میں فہد مصطفی نے قوی خان کی تصویر شیئر کی۔مرحوم اداکار کی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے دیرپا خدمات کو یاد کرتے ہوئے تصویر کیساتھ انہوں نے لکھا کہ لیجنڈز کبھی نہیں مرتے ، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہتی ہے ۔ فہد مصطفی نے انسٹاگرام پر فلم کا منظر شیئر کیا ، جس میں قوی خان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تصویر پر مشتمل ایک فریم تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments