امریکی الیکشن میں تین دہائیوں کا راج ختم، 30 سال سے ناقابل شکست امیدوار ہار گئی

امریکی الیکشن میں تین دہائیوں  کا راج ختم، 30 سال سے  ناقابل شکست امیدوار ہار گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست مین کی مشہور ری پبلیکن سینیٹر سوزن کولنزکو ایک تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

سوزن کولنز پہلی بار 1996 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں اور اس کے بعد وہ مسلسل پانچ الیکشنز جیت کر ناقابلِ تسخیر بن چکی تھیں۔نومبر 2026 کے ان مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹرائے جیکسن نے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوزن کولنز کا تین دہائیوں کا راج ختم کر دیا ہے اور یہ نشست اپنے نام کر لی ہے ۔لیکن اس ریاست کی انتخابی تاریخ اس سے بھی زیادہ دلچسپ ہے یہاں کے ووٹرز کی ایک عجیب عادت رہی ہے ۔یہ صدارتی الیکشن میں تو ہمیشہ ڈیموکریٹس کو ووٹ دیتے تھے ، لیکن سینیٹ کیلئے ری پبلیکن سوزن کولنز کو چنتے تھے ۔ یہ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ امریکی ووٹر ایک ہی وقت میں مختلف عہدوں کے لیے الگ الگ جماعتوں کو ووٹ دے سکتے ہیں یعنی ہر بیلٹ کا فیصلہ بالکل الگ ہوتا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...