ڈاؤلینس اور آرچیلک نے شراکت داری کے دس سال مکمل کرلئے
کراچی (بزنس ڈیسک) ڈاؤلینس کو آرچیلک گروپ کا حصہ بنے دس سال مکمل ہوگئے۔ ترکیہ کے معروف ہوم اپلائنسز گروپ آرچیلک نے 2016 میں ڈاؤلینس کی ملکیت حاصل کی تھی۔
گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس شراکت داری کا بنیادی مقصد ترکیہ سے جدید ٹیکنالوجی اور مہارت پاکستان منتقل کرنا اور مقامی انجینئرنگ ٹیلنٹ کو فروغ دینا رہا ہے۔ڈاؤلینس کے حصول کے بعد سے آرچیلک پاکستان میں 14 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاؤلینس عمر احسن خان نے کہاکہ دس سال قبل آرچیلک نے پاکستان اور ڈاؤلینس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اس اعتماد نے ہمارے کام کرنے کے انداز کو بدل دیا ہے ۔ آج ہمارے انجینئرز دیگر بین الاقوامی مارکیٹس کے لیے مصنوعات ڈیزائن کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments