ایتھوپیا پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے اہم گیٹ وے ، سفیر
ٹیکسٹائل، ادویات اور صنعتی شعبوں میں وسیع مواقع موجود ، ڈاکٹر عمر حسین اوبا
لاہور (آن لائن)ایتھوپین سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے پاکستانی کاروباری برادری کو ایتھوپیا میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایتھوپیا افریقی منڈیوں تک رسائی کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے ہے جہاں کم لاگت توانائی، صنعتی انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مراعات موجود ہیں۔وہ لاہور چیمبر میں خطاب کر رہے تھے۔
ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ 130 ملین سے زائد آبادی کا حامل ایتھوپیا پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، مینوفیکچرنگ اور دیگر صنعتی شعبوں میں وسیع مواقع رکھتا ہے ۔ انہوں نے پاکستانی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو درپیش ریگولیٹری مسائل حل کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا کا سفارت خانہ اسلام آباد 24 سے 29 جنوری 2027 تک پاکستانی کاروباری وفد کے دورہ ایتھوپیا کا اہتمام کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments