پریکٹس میچ،سری لنکا کی پہلی اننگز 223 رنز 7 کھلاڑی پر ڈکلیئر
پی سی بی پیٹرنز الیون کے کھیل کے اختتام تک 15 اوورز میں 2 وکٹوں پر 43 رنز
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 223 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی، جواب میں پی سی بی پیٹرنز الیون نے کھیل کے اختتام تک 15 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے ۔اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے 66 جبکہ لاہیرو اودارا نے 65 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، انجلا بندارا 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔پی سی بی پیٹرنز الیون کی جانب سے ثاقب خان، محمد سلمان اور علی شبیر نے دو، دو جبکہ عبید شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پہلے روز کھیل کے اختتام پر پی سی بی پیٹرنز الیون کے اذان اویس 19 اور محمد طٰہہ 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments