جونیئر ورلڈ ٹینس،8 پاکستانی کھلاڑی اگلے مرحلے میں داخل

جونیئر ورلڈ ٹینس،8 پاکستانی کھلاڑی اگلے مرحلے میں داخل

بوائز سنگلز کوارٹر فائنل میں تین،ڈبلز سیمی فائنل میں پانچ پاکستانی پلیئر پہنچے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد میں جاری جے 60 بارڈ فاؤنڈیشن جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں تین پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ بنا لی جبکہ ڈبلز کے سیمی فائنل میں بھی پانچ پاکستانی کھلاڑی پہنچ گئے ۔سنگلز مقابلوں میں احتشام ہمایوں نے روس کے ڈینیئل الیاس کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 6-4 سے شکست دی جبکہ محمد حسن عثمانی نے پاکستانی کھلاڑی عامر مزاری کو 6-1 اور 6-1 سے ہرایا۔ اس سے قبل حمزہ رومان بھی سویڈن کے نیلز پریگر کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔بوائز ڈبلز کے سیمی فائنل میں احتشام ہمایوں، حمزہ رومان، محمد حسن عثمانی، ایم حذیق عاصم اور عامر مزاری نے جگہ بنائی۔ تاہم عامر مزاری اپنے سری لنکن ساتھی کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔چیمپئن شپ اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری ہے ، جس میں 14 ممالک کے 58 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں 36 لڑکے اور 22 لڑکیاں شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...