بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے دوسرے شوہر سے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بے بی ڈول گانے سے شہرت پانے والی بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور نے شادی کے 4 سال بعد دوسرے شوہر گوتم ہتھیرامانی سے بھی علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
کنیکا کپور نے اپنی انسٹا سٹوری کے ذریعے دوسری شادی کی ناکامی کے بارے میں اپنی فیملی اور مداحوں کو آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ کافی غور و فکر کے بعد میں اور میرے شوہر اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔بھارتی گلوکارہ نے شوہر کے ساتھ گزارے گئے وقت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments