دیوالی کے پٹاخوں سے گُرفتح پیرزادہ کے گھر کی بالکنی میں آگ لگ گئی
ممبئی(شوبز ڈیسک)دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی وجہ سے گھر کی بالکنی میں آگ لگنے پر اداکار گُر فتح پیرزادہ شدید برہم ہوگئے ۔
اداکار ممبئی میں 3 منزلہ عمارت میں رہائش پذیر ہیں، دیوالی کے موقع پر جلائے جانیوالے پٹاخوں کی وجہ سے ان کے گھر کی بالکنی میں آگ بھڑک اٹھی۔اس حوالے سے گُرفتح پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور اپنی سٹوری پر لکھا کہ دیوالی کی شام پٹاخوں سے ان کے گھر کی پوری بالکنی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک کمرہ بھی متاثر ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments