جانوروں کی محبت سے بچوں کی کمی محسوس نہیں ہوئی:ثانیہ سعید

جانوروں کی محبت سے بچوں کی کمی محسوس نہیں ہوئی:ثانیہ سعید

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ مجھے بچوں کی کمی کبھی محسوس نہیں ہوئی، جانوروں سے ملنے والی محبت زیادہ قیمتی ہے ۔

ثانیہ سعید نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی ،اُنہوں نے ماں نہ بننے کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے بچے پیدا نہ کرنے پر کبھی کسی کمی کا احساس نہیں ہوا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ جانوروں سے ملنے والی محبت میرے لیے زیادہ قیمتی ہے اور یہ محبت غیر مشروط ہوتی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ایسا نہیں کہ مجھے بچے پسند نہیں یا میں ماں بننے کے تجربے سے لطف اندوز نہیں ہوتی۔ شاید میں نے بچے اس لیے پیدا نہیں کیے کیونکہ مجھے اعتماد نہیں تھا کہ میں ان کی تمام ذمے داریاں پوری کر سکوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...