میں پتھر کیساتھ بھی اداکاری کر سکتا ہوں:عدنان جیلانی
کراچی (این این آئی) سینئر اداکار عدنان جیلانی نے نوجوان اداکاروں کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر کھل کر بات کرتے ہوئے سیٹ پر کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھا دئیے ۔
ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران عدنان جیلانی نے بتایا ہے کہ میں نے بعض نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے جو اپنے ساتھی فنکاروں کو مناسب ڈائیلاگ کیو بھی نہیں دیتیں، بعض اداکارائیں طلاق سے متعلق سنجیدہ مکالمے ادا کرتے ہوئے بھی سوشل میڈیا استعمال کرنے میں مصروف رہتی ہیں۔سینئر اداکار کا کہنا ہے کہ ایسے رویے کے باعث اب میں پتھر کے ساتھ بھی اداکاری کر سکتا ہوں۔عدنان جیلانی نے واضح کیا ہے کہ ایسے باصلاحیت نوجوان اداکار اور اداکارائیں بھی ہیں جو اپنے فن کو بہتر بنانے کیلئے محنت کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments