مہناز معمر رانا کو ایک موقع دیں،نیئر اعجاز کا مطالبہ
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار نیئر اعجاز نے حال ہی میں خلع لینے والی مہناز معمر سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے شوہر اداکار معمر رانا کو ایک موقع اور دیں۔
نیئر اعجاز نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ میرے خیال میں موجودہ صورتِ حال کے ذمے دار معمر رانا خود ہیں، کیونکہ انہیں وقت کے ساتھ زیادہ سمجھ داری اور پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، ہماری بھابھی مہناز معمر سے میری درخواست ہے کہ وہ انہیں صرف ایک اور موقع دیتے ہوئے ان سے صلح کر لیں، اگر اس کے بعد بھی ایسے واقعات پیش آئیں تو وہ اپنے راستے الگ کر سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments